چھانگامانگا: ڈی جے شوکرنے والی ڈانس پارٹی کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

چھانگامانگا: ڈی جے شوکرنے والی ڈانس پارٹی کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

  



چھانگامانگا(نامہ نگار)شادی ودیگرتقریبات پر ڈی جے شوکرنے والی ڈانس پارٹی کو ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پرلاکھوں روپے کی نقدی قیمتی موبائل طلائی زیورات پارجات چھین کر باندھ دیا پولیس تھانہ چھانگامانگا نے کئی روز گزرجانے کے باوجود ابھی تک مقدمہ درج نہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق ایک شخص نصیر احمد نے پرسنل ڈی جے پروگرام کے پروپرائیٹر کو فون کرکے بلایا کہ آپ لوگ چھانگامانگا آجائیں جس پر امجد حسین اپنے ہمراہ سنیل منشاء۔عائشہ۔ثناء ۔راناارشد کو کار شادی کی تقریب میں جارہے تھے کہ میانوالہ گھاٹ چھانگامانگا روڑپرنصیر احمد اور 7 کس مسلح آتشی اسلحہ نے گن پوائنٹ پر روک کر امجد حسین سے بھاری نقدی، موبائل اور قیمتی اشیاء زیورات چھین لئے۔

امجد حسین نے بتایا کہ تھانہ چھانگامانگا میں واقع کی درخواست دے رکھی ہے کئی روز گزرجانے کے باوجود پولیس نے مقدمہ درج نہ کیا ہے ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت نوٹس لیں۔

مزید : علاقائی