فروغ جمہوریت اداروں کے استحکام کیلئے میڈیا کا کردار قابل ستائش: اسد قیصر

فروغ جمہوریت اداروں کے استحکام کیلئے میڈیا کا کردار قابل ستائش: اسد قیصر

  



اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے پا رلیما ن عوام کا حقیقی نمائندہ ادارہ اور امیدوں کا محور و مرکز ہو تا ہے۔ عوا می نما ئندے عوا م میں سے ہوتے ہیں انہیں عوامی مسائل کا بخوبی ادراک ہو تا ہے اور وہ ہی حقیقی معنو ں میں عوامی مسائل کو حل کر سکتے ہیں۔ ملک کی بقاء اور سلا متی،ترقی و خو شحالی کیلئے ملک میں جمہو ریت کا فروغ اور جمہوری اداروں کا استحکا م ضروری ہے۔انہو ں نے ان خیالا ت کا اظہا ر خیبر پختونخوا اسمبلی کی پریس گیلری رپورٹر ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا جس نے جمعرات کے روز پا رلیمنٹ ہا ؤ س میں سپیکر قومی اسمبلی سے ملا قات کی۔سپیکر نے ملک میں جمہو ریت کے فروغ اور جمہو ری اداورں کے استحکا م کیلئے میڈیا کے کر دار کو سراہا تے ہو ئے کہا عصر حاضر میں میڈیا کو ریا ست کا چوتھا ستون ما نا جا تا ہے اور کسی بھی قانو ن ساز ادارے میں پر یس گیلری کو ایک خاص اہمیت حا صل ہو تی ہے۔ میڈیا عوامی مسائل کو اجا گر کر کے عوامی نما ئندوں تک پہنچانے اور عوام کی فلا ح بہبود کیلئے ایوانوں میں ہو نیوالی قانو ن سا ز ی اور وضع ہونیوالی پا لیسیوں کو عوام تک پہنچانے میں اہم کر دار ادا کر تا ہے۔ مو جو دہ پا رلیما ن میں حکو مت اور اپو زیشن قومی اہمیت کے حامل ایشوز پر یکساں مو قف رکھتی ہیں اور ان کی ہمیشہ کو شش رہی ہے کہ حکو مت اور اپوزیشن کو ایک ساتھ لیکر چلو ں۔بحیثیت سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی انہو ں نے حکو مت اور اپوزیشن کے ما بین ہمیشہ مصالحانہ کردار ادا کرنے کی کوشش کی جس کی بدولت خیبر پختونخوا اسمبلی میں ریکا رڈ قانو ن سا ز ی ہو ئی۔ میر ی کو شش ہے حکو مت اور اپوزیشن کے ما بین قومی اہمیت کے حامل معاملا ت پر مفا ہمت کیلئے غیر جا نبداری سے اپنا کر دار ادا کر تا رہوں۔امید ہے مو جو دہ قومی اسمبلی میں بھی خیبر پختونخوا اسمبلی کی طرح ریکار ڈ قانون سازی ہو گی۔انہو ں نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں بھر پور تعاو ن پر خیبر پختونخوا اسمبلی کی رپورٹر ایسوسی ایشن کے کر دار کو سراہا۔سپیکر نے کہا مو جو دہ اسمبلی میں ملک میں زراعت کی ترقی اور کسانو ں کی فلا ح بہبود پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے ان کی صدارت میں ایک خصوصی پا رلیما نی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو قومی اسمبلی میں مو جو د تما م پا رلیما نی جما عتوں کے اراکین پر مشتمل ہے۔ پا رلیما نی کمیٹی فعال انداز میں اپنا کرادار ادا کر رہی ہے اور ملک میں زراعت کی ترقی اور کسانوں کی فلا ح بہبود کیلئے تما م اسٹیک ہو لڈرز کی مشاورت سے اپنی سفارشات مرتب کر رہی ہے۔ دنیا میں پاکستان کے حقیقی تشخص کو اجا گر کر نے کی بھا ری زمہ داری میڈیا پر عائد ہو تی ہے جس کیلئے صحافت سے وابستہ افراد کو سخت محنت کی ضرورت ہے۔ مو جو دہ حکو مت ملک کے پسما ندہ اور محروم طبقات کی فلا ح بہبود اور معاشی استحکا م کیلئے کو شا ں ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے تر جیحی بنیا دوں پر اقداما ت اٹھا ئے جا رہے ہیں۔

اسد قیصر

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر