آئی جی پی کی ہدایت پر 171 اہلکاروں کو اگلے گریڈ میں ترقی دے دی گئی

آئی جی پی کی ہدایت پر 171 اہلکاروں کو اگلے گریڈ میں ترقی دے دی گئی

  



پشاور(کرائمز رپورٹر) آئی جی پی خیبر پختونخواہ ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کی خصوصی ہدایت پر پولیس اہلکاروں کے پروموشن کیسز کو جلد نمٹانے کا سلسلہ تیز کر دیا گیا،اس ضمن میں گزشتہ روز سی سی پی او محمد علی گنڈا پور نے171 اہلکاروں کو اگلے گریڈ میں ترقی کے احکامات پر دستخط کر دئیے، ترقی پانے والوں میں 75 کانسٹیبلز،59 ہیڈ کانسٹیبلز اور 37 اے ایس آئی شامل ہیں، ترقی ڈیپارٹمنٹل کمیٹی کی سفارشات پر عمل میں لائی گئی ہے، سی سی پی او نے واضح کیا ہے کہ پروموشن کیسز کو جلد نمٹایا جا رہا ہے اور عنقریب دیگر اہلکاروں کو بھی ان کا جائز دیتے ہوئے اگلے گریڈ میں ترقی دے دی جائے گی تفصیلات کے مطابق آئی جی پی خیبر پختونخواہ ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کی خصوصی ہدایت پر ترقی کے منتظر پولیس اہلکاروں کے کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے سلسلہ کو مزید تیز کر دیا گیا ہے جس کے تحت گزشتہ روز خصوصی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹیوں کی سفارش پر 171 پولیس اہلکاروں کو اگلے گریڈ میں ترقی دے دی گئی ہے جن میں 75کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبلز، 59ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئی اور 37 اے ایس آئی کو سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے، یاد رہے کہ ترقی پانے والے ملازمین میں سال 2014 سے ترقی کے منتظر اہلکار بھی شامل ہیں سی سی پی او محمد علی گنڈا پور نے واضح کیا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو ان کا جائز حق دینے اور ترقی کے منتظر اہلکاروں کے کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی خاطر خصوصی ڈیپارٹمنٹل کمیٹی قائم کی گئی ہے اور عنقریب دیگر اہلکاروں کو بھی اگلے گریڈ میں ترقی دے دی جائے گی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر