اعظم خان سواتی کی چینی سفیر سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

اعظم خان سواتی کی چینی سفیر سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

  



اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور سینیٹر اعظم خان سواتی نے چینی سفیر سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر سینیٹر اعظم سواتی نے کہاکہ پاکستان کشمیری عوام کی حمایت میں چینی مؤقف کو سراہتا ہے۔ وفاقی وزیر سینیٹر اعظم خان سواتی نے کہاکہ چین نے عالمی سطح پر پاکستان اور کشمیریوں کی ہمیشہ حمایت کی ہے اور سلامتی کونسل میں چین کے مؤقف کی حمایت کرتے ہیں۔ سینیٹر اعظم خان سواتی نے کہاکہ سی پیک پر پاکستان اپنے مفادات کا تحفظ کرے گا. اور کسی بھی بیرونی دباؤ کو قبول نہیں کیا جائے گا۔وفاقی وزیر سینیٹر اعظم خان سواتی نے کہاکہ سی پیک پاکستان کی ترقی اور بہتر مستقبل کے لئے ہے،سی پیک پر چینی سفیر کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔سینیٹر اعظم خان سواتی نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے عالمی اقتصادی فورم میں پاکستان کی بہترین ترجمانی کی ہے۔سینیٹر اعظم خان سواتی نے کہاکہ عالمی میڈیا بھی ماحولیات کے تحفظ کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کی کوششوں کا معترف ہے۔

اعظم خان سواتی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر