اسد علی نے ماؤنٹ اکنگواپر بھی پاکستانی اور کشمیری پرچم لہرا دیے

اسد علی نے ماؤنٹ اکنگواپر بھی پاکستانی اور کشمیری پرچم لہرا دیے

  



کراچی(آئی این پی)پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے مانٹ ایلبرس کے بعد مانٹ اکنگوا پر بھی پاکستان اور کشمیر کا پرچم لہرادیا۔ اسد علی بلند ترین پہاڑ پر 50 میٹر لمبا قومی پرچم لہرانے والے دنیا کے پہلے کوہ پیما بھی بن گئے۔ماؤنٹ اکنگوا 23ہزار فٹ بلند ہے چوٹی اسد علی میمن نے کامیابی پاکستانی فوجی جوانوں اور کشمیریوں کے نام کردی اسد علی میمن اس سے قبل یورپ کی بلند ترین چوٹی مانٹ ایلبرس بھی سرکرچکے ہیں لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے اسد علی میمن کہتے ہیں کہ وہ دنیا کی سیون سمٹ (دنیا کی ساتوں براعظم کی بلند ترین چوٹیاں جن کی تعداد نو ہے)مکمل کرنا چاہتے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی