بنگالی کرکٹ ٹیم کی آمد لاہوریوں کیلئے عذاب بن گئی

  بنگالی کرکٹ ٹیم کی آمد لاہوریوں کیلئے عذاب بن گئی

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کی لاہورآمد نے لاہوریوں کو خوار کرکے رکھ دیا شہر بھر میں ٹریفک انتظامات درہم برہم، عوام کے لئے سفر کرنا مشکل ہوگیا بنگلہ دیش کی ٹیم جسے پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور پہنچنے پر وی آئی پی پروٹول دیا گیا اور ان کی آمد کے موقع پر لاہور شہر کی کئی سڑکیں بلاک کردی گئی جس کی وجہ سے شہریوں کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور وہ اپنی منزل مقصود پر بہت دیر سے پہنچیں اس حوالے سے عوام میں شدید غم و غصہ نظر آیا روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنگالی دیش کی ٹیم کی آمد ہمارے لئے عذاب بن گئی ہے ٹریفک پولیس کو اس حوالے سے جو انتظامات کرنے چاہیے تھے اس میں وہ مکمل طور پر ناکام نظر آئی اس کے لئے ٹریفک پلان قبل از وقت تیار کرنے کی ضرورت تھی عوام نے کہا کہ اب تین دن تک ہمیں اس عذاب کو برداشت کرنا پڑے گا جس سے ذہنی کوفت ہوگی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی