شکیب الحسن بنگلہ دیشی ٹیم کا دورہ پاکستان کامیاب رہنے کیلئے پْرامید

  شکیب الحسن بنگلہ دیشی ٹیم کا دورہ پاکستان کامیاب رہنے کیلئے پْرامید

  



ڈھاکا(مانیٹرنگ ڈیسک) اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پرپابندی کے شکار آل راؤنڈر شکیب الحسن بنگلادیشی ٹیم کا دورہ پاکستان کامیاب رہنے کیلیے پْرامید ہیں۔شکیب الحسن نے کہا کہ سری لنکا نے گرین شرٹس کو اس کے ملک میں 3-0 سے مات دی، ہماری ٹیم بھی اچھا نتیجہ حاصل کرسکتی ہے، مجھے امید ہے کہ ہر ایک کا سفر محفوظ رہے گا اور وہ وہاں سے فتحیاب ہوکر لوٹیں گے۔یاد رہے کہ ا?ئی سی سی کی جانب سے کرپٹ رابطے کی رپورٹ نہ کرنے پر شکیب الحسن پر 2 برس کی پابندی عائد ہوئی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی