آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے دیندرا ڈوٹن ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم میں شامل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے دیندرا ڈوٹن ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم میں شامل

  



جمیکا (اے پی پی) ویسٹ انڈیز نے خواتین کے ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے سٹیفن ٹیلر کی قیادت میں اپنے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس میں دیندرا ڈوٹن کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ دیندرا ڈوٹن دائیں کندھے میں انجری کے باعث تقریباً ایک سال تک کسی ایونٹ میں شریک نہیں ہوسکی تھیں جبکہ لی ان کربی 2008ء کے بعد پہلی بار کھیل میں شریک ہوں گی۔ ٹیم میں شامل دیگر خواتین کھلاڑیوں میں ایلیا ایلائن، شمائین کیمبل، شمیلیا کونیل، برٹنی کوپر، افی فلیچر، چیری ان فریزر، شینیتا گریمونڈ، چنیل ہینری، لی ان کربی، ہیلی میتھیوز، انیسہ محمد اور چیڈین نیشن شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ سے قبل ویسٹ انڈیز ٹیم برسبین میں تین وارم اپ میچ بھی کھیلے گی۔ ویسٹ انڈیز ٹیم پاکستان، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے خلاف میچز سے قبل 22 فروری کو پرتھ میں تھائی لینڈ ٹیم سے بھی پنجہ آزمائی کرے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی