پشاور، ضلع صوابی میں بیڈمنٹن ایونٹ اختتام پذیرہوگیا

  پشاور، ضلع صوابی میں بیڈمنٹن ایونٹ اختتام پذیرہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(آئی این پی)چوتھا ڈپٹی کمشنر ونٹر سپورٹس گالا ضلع صوابی میں بیڈمنٹن ایونٹ اختتام پذیرہوگیا۔ اس ٹورنامنٹ میں ضلع صوابی کے چار تحصیلوں سے 64 ٹیموں نے حصہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور شاہد محمود کی ہدایت پر ڈی ایس اوطارق محمد کے زیر اہتمام صوابی سپورٹس کمپلیکس بام خیل میں کھیلے جانیوالے بیڈمنٹن کے فائنل میچ میں باجا بیڈمنٹن کلب کے کھلاڑیوں خلفان اوریاسین نے کے ایس کے کلب کے حمیر اورعامرکو1-2سے شکست دیکر فائنل اپنے نام کیا،اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈی ایس اوطارق محمدنے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور کیش انعامات تقسیم کئے۔


اس کے علاوہ تیسری اور چوتھی پوزیشن پر آنے والی ٹیموں میں شیلڈ اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے گئے۔