ویمنز کرکٹ ورلڈکپ 2021کے شیڈول کا اعلان، نیوزی لینڈ میزبان بن گیا
دبئی (آئی این پی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2021کے شیڈول کا اعلان کر دیا جس کی میزبانی نیوزی لینڈ کرے گا۔آئی سی سی کے مطابق ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ آئندہ برس یعنی 2021میں 6فروری سے 7مارچ تک ہو گا جو نیوزی لینڈ میں کھیلا جائے گا۔ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے میچز نیوزی لینڈ کے 6 شہروں میں کھیلے جائیں گے تاہم ورلڈ کپ کے مکمل شیڈول کا اعلان مارچ میں کیا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)ویمنز ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان بھی کر دیا ہے جس میں سابق کپتان ثنا میر کا نام شامل نہیں ہے۔