واپڈا نیٹ بال چیمپئن شپ میں میڈلزکیلئے پر عزم،ام لیلٰی

واپڈا نیٹ بال چیمپئن شپ میں میڈلزکیلئے پر عزم،ام لیلٰی

  



اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان واپڈا کی خواتین ٹیم قومی نیٹ بال چیمپئن شپ میں میڈلز کی دوڑ کیلئے پر عزم ہے۔ گذشتہ روز اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان واپڈا کی خواتین ٹیم کی ہیڈ کوچ ام لیلٰی کلثوم رانا نے بتایاکہ قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 27 فروری سے 2 مارچ تک پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی جائے گی جس میں ملک بھر سے 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان ریلوے، پاکستان ائیرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان انٹر بورڈ، ہائرایجوکیشن کمیشن، لاہور گرائمز سکول، فاٹا، لمز، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں پاکستان واپڈا کی خواتین ٹیم کی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے اور تربیتی کیمپ میں 23 خواتین کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں جن میں شمائلہ ستار، سحرش نواز، عاصمہ اکرم، عاصمہ رفیق، فاطمہ انصاری، بسمہ افضل، فرزانہ بتول، سعدیہ بلوچ، حمیزہ ریاض، آمنہ شہزادی، محمودہ شہزادی، پروین اختر، معافیہ غلام، نگت کوثر، رمشا، نوازش، سحرش، غزالہ، صدف راؤ، نسیم اختر، سونیا شاہ، روزینہ اور بشری بٹ شامل ہیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ تربیتی کیمپ کے دوران کھلاڑی بھر پور محنت کر رہی ہیں اور امید ہے کہ پاکستان واپڈا کی خواتین ٹیم قومی نیٹ بال چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی