سرینا ولیمز آسٹریلین اوپن ٹیس ویمنز سنگلز کے تیسرے راؤنڈ میچ میں آج پنجہ آزما ہونگی
میلبورن (اے پی پی) امریکہ کی نامور ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز کے تیسرے راؤنڈ میں (آج) جمعہ کو ایکشن میں نظر آئیں گئیں۔ میگا ایونٹ کے ویمنز سنگلز کے تیسرے راؤنڈ میچ میں انکا مقابلہ چین کی وانگ کیانگ سے ہوگا۔ اس سے قبل سرینا ولیمز نے میگا ایونٹ کے ویمنز سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں سلوانین حریف کھلاڑی تامارا زیڈانسک کو بآسانی سٹریٹ سیٹس میں شکست دیکر تیسرا مرحلہ کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔