قذافی سٹیڈیم میں کیوریٹرز پچز کی تیاری کا کام مکمل

قذافی سٹیڈیم میں کیوریٹرز پچز کی تیاری کا کام مکمل

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)قذافی سٹیڈیم میں تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کیلئے کیوریٹرز پچز کی تیاری کا کام مکمل کر لیا گیا ہے،کیوریٹرز نے پریکٹس سیشن کے اختتام پر وکٹوں سے کور ہٹا کر پچ کا جائزہ لیا تو چیف سلیکٹر و ہیڈکوچ مصباح الحق خود کو وکٹ سے دور نہ رکھ پائے اور کیوریٹرز کے پاس دورے چلے آئے اور پچ کا جائزہ لیا۔ کیوریٹرز سے اصلاح مشورے کرتے رہے۔ ذرائع کے مطابق کیوریٹرز شائقین کرکٹ کو چوکوں چھکوں سے انجوائے کرانے کیلئے بیٹنگ فرینڈلی وکٹیں بنائیہیں۔پاکستان ٹیم لاہور میں موجود ہے جہاں وہ سیریز کیلئے بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین شیڈول تین ٹی 20میچوں کی سیریز کیلئے رنجن مدوگالے کو میچ ریفری مقرر کیا ہے۔ احسن رضا اور شوزب رضا امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ احمد شہاب کو تھرڈ اور طارق رشید کو فورتھ امپائر مقرر کیا گیا ہے

مزید : کھیل اور کھلاڑی