آسٹریلوی رچی جولین پورٹ نے ٹور ڈاؤن انڈر سائیکل ریس کا تیسرا مرحلہ جیت لیا

  آسٹریلوی رچی جولین پورٹ نے ٹور ڈاؤن انڈر سائیکل ریس کا تیسرا مرحلہ جیت لیا

  



ایڈیلیڈ (آئی این پی)آسٹریلوی سائیکل سوار رچی جولین پورٹ نے ٹور ڈاؤن انڈر سائیکل ریس کا تیسرا مرحلہ جیت لیا۔جمعرات کو ہونے والا ریس کا تیسرا مرحلہ پہاڑی سلسلے پر 131کلومیٹر پر محیط تھا جس میں سائیکل سواروں نے شاندار سائیکلنگ کا مظاہرہ کیا تاہم میزبان سائیکل سوار رچی جولین پورٹ نے مطلوبہ فاصلہ 3گھنٹے، 14منٹ اور 9سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ آسٹریلیا کے ہی سائیکل سوار رابرٹ پاؤر دوسرے جبکہ برطانوی سائیکل سوار سائمن یٹس تیسرے نمبر پر رہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی