آسٹریلوی رچی جولین پورٹ نے ٹور ڈاؤن انڈر سائیکل ریس کا تیسرا مرحلہ جیت لیا

  آسٹریلوی رچی جولین پورٹ نے ٹور ڈاؤن انڈر سائیکل ریس کا تیسرا مرحلہ جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایڈیلیڈ (اے پی پی) آسٹریلوی سائیکل سوار رچی جولین پورٹ نے ٹور ڈاؤن انڈر سائیکل ریس کا تیسرا مرحلہ اپنے نام کر لیا۔ آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں ٹور ڈاؤن انڈر سائیکل ریس کا 22واں ایڈیشن جاری ہے۔ سائیکل ریس میں دنیائے بھر سے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ جمعرات کو ہونے والا ریس کا تیسرا مرحلہ پہاڑی سلسلے پر 131 کلومیٹر پر محیط تھا جس میں سائیکل سواروں نے شاندار سائیکلنگ کا مظاہرہ کیا اور ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کی تاہم میزبان سائیکل سوار رچی جولین پورٹ نے مطلوبہ فاصلہ 3 گھنٹے، 14 منٹ اور 9 سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ آسٹریلیا کے ہی سائیکل سوار رابرٹ پاؤر دوسرے جبکہ برطانوی سائیکل سوار سائمن یٹس تیسرے نمبر پر رہے۔