پاکستان اور بنگلا دیش کے مابین ٹی ٹونٹی میچز کیلئے ٹریفک پلان جاری

پاکستان اور بنگلا دیش کے مابین ٹی ٹونٹی میچز کیلئے ٹریفک پلان جاری

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹی 20میچز کا میدان سجنے میں بس ایک دن باقی رہ گیا۔بارہ سال بعد پاک سرزمین پر بنگلا دیشی مہمانوں کی آمد پر صوبائی دارالحکومت لاہور میں تینوں ٹی 20 میچزکیلئے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے۔لاہور ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کردہ پلان کے مطابق قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلے جانے والے میچوں کے دوران شہری مندرجہ ذیل متبادل راستوں کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ٹریفک پولیس کے مطابق کینال روڈ کے دونوں اطراف عام ٹریفک کیلئے کھلے رہیں گے، فردوس مارکیٹ، حسین چوک، ایم ایم عالم روڈ، منی مارکیٹ، مین بلیوارڈ اور صدیق ٹریڈ سینٹر ٹریفک جاسکے گی۔پلان کے مطابق فردوس مارکیٹ، سینٹر پوائنٹ اور کلمہ چوک سے برکت مارکیٹ، فوارہ نمبر ایک صدیق ٹریڈ سینٹر، پل نہر جیل روڈ تا قرطبہ چوک اور فیروزپور روڈ بھی براستہ وحدت روڈ ٹریفک کے لیے کھلا رہے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق میچ دیکھنے آنے والے تمام شائقین کو ٹکٹ اور شناختی کارڈ لانا لازمی ہوگا، پارکنگ ایریا میں گاڑی کھڑی کرنے کے بعد شٹل سروس استعمال کرنی ہوگی۔یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ کل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی