مشعال ملک کا کشمیر کے حل کیلئے صدر ٹرمپ کے بیان کا خیر مقدم

مشعال ملک کا کشمیر کے حل کیلئے صدر ٹرمپ کے بیان کا خیر مقدم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کشمیر کے حل کیلئے صدر ٹرمپ کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کشمیر میں کرفیو ختم کروانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ جمعرات کو مشعال حسین ملک نے امریکی صدر ٹرمپ کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر کے حل کے لیے صدر ٹرمپ کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں، امریکہ بھارت پر زور ڈالے کہ مسئلہ کشمیر کشمیریوں کے امنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ پانچ مہینے سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود کشمیر میں کرفیو ہے، امریکہ کشمیر میں کرفیو ختم کروانے میں اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نے کہاکہ حریت قیادت سمیت کئی ہزار نوجوان بھارتی قید میں ہیں، عالمی برداری کو قیدیوں کی رہائی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔مشعال ملک نے کہاکہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہو رہی ہے،انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بھارتی بربریت کے خلاف آواز بلند کرے۔
مشعال ملک