فواد چودھری کا ڈی این اے کٹس کی مینوفیکچرنگ کے لئے خصوصی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ

فواد چودھری کا ڈی این اے کٹس کی مینوفیکچرنگ کے لئے خصوصی کمیٹی قائم کرنے کا ...

  



اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر فواد چودھری نے ڈی این اے کٹس کی پاکستان میں مینوفیکچرنگ کے لئے خصوصی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کمیٹی کی صدارت ڈاکٹر شعیب کریں گے، ممبران میں شعبے سے وابستہ افراد ہونگے، فواد چوہدری نے کہاکہ پاکستان میں فورنزک سائنس کو اہمیت نہیں دی گئی، فرانزک ثبوت حاصل کرنے میں کروڑوں کی لاگت آتی ہے، چونیاں کیس میں ڈی این اے کے معاملے پر پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے پنجاب حکومت سے 10کروڑ روپے مانگے تھے۔فواد چودھری نے کہاکہ ڈی این اے کٹس پاکستان میں مینوفیکچر ہونگی تو خرچہ کم ہوگا، خصوصی کمیٹی کا قیام ہونے جارہا ہے جو کٹس کی لوکل مینوفیکچرنگ پر کام کرے گی۔فواد چودھری نے کہاکہ یہ کٹس بننے کے بعد فرانزک ایجنسیوں اور پولیس کو دی جائیں گی تاکہ فرانزک ثبوت اکٹھا کرنے میں کم سے کم وقت اور پیسہ لگے۔

فواد چودھری

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر