دکھی انسانیت کی خدمت سے دلی سکون ملتا ہے،صابر علی

  دکھی انسانیت کی خدمت سے دلی سکون ملتا ہے،صابر علی

  



لاہور (پ ر)چھیپا ویلفیئر ایسوسی ایشن کے لاہور کے انچارج صابر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی خدمت ہی میں عظمت ہے، دکھی انسانیت کی خدمت کرکے دلی سکون ملتا ہے اسی اصول پر کاربند رہتے ہوئے چھیپا ایمبولینس کراچی، لاہور سمیت پاکستان کے دوسرے شہروں میں بھی کام کر رہی ہے۔ اسی کی لاہور میں گنگارام ہسپتال، سروسز ہسپتال، لبرٹی چوک، مناواں، شاہدرہ میں برانچیں کام کر رہی ہیں۔ ہماری ایمبولینس سروس لاوارث نعشوں کو سرکاری ہسپتالوں میں فری آف کاسٹ پہنچاتی ہے۔ اس کے علاوہ مستحق، نادار مریضوں کی خدمت کے جذبے سے ان کو ایمبولینس سروس مہیا کرتے ہیں۔

چھیپا ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر محمد رمضان چھیپا نے 1987ء میں کراچی سے چھیپا ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تحت ایمبولینس سروس شروع کی جو اللہ کے فضل سے پاکستان کے بڑے شہروں میں اس وقت خدمت خلق میں مصروف عمل ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4