ایم این اے سیمی بخاری کادورہ پناہ گاہ،تحائف تقسیم کئے

ایم این اے سیمی بخاری کادورہ پناہ گاہ،تحائف تقسیم کئے

  



لاہور(پ ر) تحر یک انصاف کی ایم این اے ڈاکٹر سیمی بخاری کی قیادت میں تحر یک انصاف کے وفد کا لاہورریلوے اسٹیشن پناہ گاہ کا دورہ‘پناہ گاہ میں موجود افراد کو سر دی سے بچاؤ کیلئے کپڑے اور دیگر تحائف دیئے اور شام کا کھانا بھی انکے ساتھ کھایا۔ تفصیلات کے مطابق تحر یک انصاف کی ایم این اے ڈاکٹر سیمی بخاری نے تحر یک انصاف سنٹر ل پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری انفار میشن رانا اختر حسین‘تحر یک انصاف کی خاتون رکن مقدسہ ایاز‘ثروت گوہر‘روزی رضوی‘میڈم آصفہ‘فریدہ بابر‘تسنیم‘میاں اقبال اور دیگر کے ہمرا ہ پنا ہ گاہ کا دورہ کیا جہاں انچارج پناہ گاہ آصف رشید نے انکو پناہ گاہ میں دی جانیوالی سہولتوں کے بارے میں بر یفنگ دی اس موقعہ پر میڈیا سے گفتگو کے دوران تحر یک انصاف کی ایم این اے ڈاکٹر سیمی بخاری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا اقتدار میں آنے کامقصد ذاتی نہیں بلکہ ملک وقوم کی بھلائی ہے۔

او ر تحر یک انصاف کی واحد حکومت ہے جس نے زبانی جمع خرچ کر نے کی بجائے غر یبوں کیلئے عملی اقدامات کیے ہیں اورسڑکوں پر سونے والے بے سہار افراد اب سکون کے ساتھ پناہ گاہ میں سورہے ہیں جہاں انکو کھانے سمیت تما م بنیادی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں اور انشاء اللہ بہت جلد لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں جہاں ضرورت ہوگی وہاں مزید پناہ گاہیں بھی بنائیں جائیگی اور وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں قوم سے کیے جانیوالے تمام وعدوں پر مکمل عمل کر یں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4