پاکستان کے ساتھ تعلقات ہمیشہ مثالی رہے،انڈونیشین سفیر

    پاکستان کے ساتھ تعلقات ہمیشہ مثالی رہے،انڈونیشین سفیر

  



لاہور(پ ر) پاکستان میں انڈونیشیا کے سفیر آئیوان سویوڈھی عامری نے و رچوئل یونیورسٹی ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ اس موقع پرڈائیریکٹر آئی سی ٹی احسن پوری نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔ ان کے ساتھ، ڈائریکٹر اورک داکٹر ارشدحسین ہاشمی،ڈائیریکٹر ایڈمنسٹریشن، احمر سعید قاضی، ڈائیریکٹر کیمپسز فرحان صادق،جنرل مینجیر ورچوئل یونیورسٹی ٹیلی ویژن نیٹ ورک بابرعلی، جنرل مینجیرمارکیٹنگ مس روبینہ، پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈی جی سکل ڈاکٹر ظفر علوی، رجسٹرار ورچوئل یونیورسٹی ڈاکٹر محسن، ڈین فیکلٹی آف سائینس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر مسرور الاہی بابر اور کنٹرورلر امتحانات ڈاکٹر فیصل تحسین شاہ بھی موجود تھے۔ انڈونیشیا کے سفیر کو یونیورسٹی کے نظام تعلیم کے بارے میں جامع رپورٹ پیش کی گئی۔ انڈونیشیا کے سفیر نے یونیورسٹی کے مختلف ڈپارٹمنٹس کا دورہ کیا اور ورچوئل یونیورسٹی کے جدید نظام تعلیم کو بے حد سراہا۔انہوں نے پاکستان کی پہلی موبائل بائیو لیب کا دورہ بھی کیا جو ورچوئل یونیورسٹی کا ایک منفرد اعزاز ہے۔ و رچوئل یونیورسٹی کے طلبا و طالبات اور فکیلٹی ممبرز سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا برادر اسلامی ملک ہے اور ان دونوں ممالک کے تعلقات ہمیشہ مثالی رہیں ہیں۔ حکومت انڈونیشیا کی جانب سے و رچوئل یونیورسٹی کے طلبا و طالبات اور فکیلٹی ممبرز کو سکالرشپ فراہم کر رہے ہیں۔ اس سکالرشپ میں فیس، رہائش، میڈیکل اور سفری اخراجات شامل ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4