تبدیلی نے تنخواہ دار وں کے 14طبق روشن کر دیے،اشرف بھٹی

تبدیلی نے تنخواہ دار وں کے 14طبق روشن کر دیے،اشرف بھٹی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ سرکاری ا ور پرائیویٹ لوگوں کی تنخواہیں تو وہیں پر ہیں لیکن ان کے مسائل اور ان کے خرچوں میں تبدیلی سرکار کی طرف سے کی گئی مہنگائی کی وجہ سے کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے۔ آٹا نایاب ہونے کے ساتھ ساتھ سبزیوں، دالوں اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں کو بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور کردیا گیا ہے۔

تبدیلی سرکار کی وجہ سے تنخواہ دار طبقے کے چودہ طبق روشن ہوگئے ہیں۔ ایک طرف ڈالر کی قیمت بڑھنے سے روپے کی قدر میں 30فیصد سے زائد کمی ہوچکی ہے تو دوسری طرف مہنگائی میں بھی 40فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ بازار میں دالوں، سبزیوں، پھلوں اور دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو آگ لگی ہوئی ہے۔ اشیاء خوردونوش اور ضروریات زندگی کی بات کی جائے تو رواں مالی سال کے دوران ٹماٹر 124فیصد، چینی 30 فیصد اور دالیں 35فیصد تک مہنگی ہوئی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4