آٹا بحران ختم،چند روز میں صورتحال معمول پر آجائیگی،چوہدری قدیر

آٹا بحران ختم،چند روز میں صورتحال معمول پر آجائیگی،چوہدری قدیر

  



لاہور (سٹی رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران لاہور کے نائب صدر چوہدری قدیر نے کہا ہے کہ آٹے کا بحران ختم ہو چکا ہے اور چند دنوں میں صورتحال معمول پر آ جائے گی، بحران کے اسباب کا جائزہ لیا جارہا ہے اور اس کے بعد موثر پالیسی بنائی جائے گی،تحریک انصاف کی حکومت ایسی پالیسیوں کے لئے کوشاں ہے جس سے مستحکم ہائی گروتھ ریٹ آ سکے اور پاکستان کو بار بار آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑے۔

،حکومت گروتھ بڑھانے کے ساتھ اپنی استعداد بڑھانے پر بھی توجہ دے رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی سرتوڑ کوشش ہے کہ ہم نے مینو فیکچرننگ کا پہیہ دوبارہ چلانا ہے کیونکہ ریو نیو اور نوکریاں اسی سے آئیں گی۔ اس کے ساتھ رئیل اسٹیٹ اور سیاحت پر توجہ دی جارہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4