جامعہ اشرفیہ کے علماء کا مولانا مکی حجازی کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

  جامعہ اشرفیہ کے علماء کا مولانا مکی حجازی کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار ...

  



لاہور (پ ر) مسجد الحرام بیت اللہ کے مدرس اور عالم اسلام کی عظیم علمی شخصیت فضیلۃ الشیخ مولانا محمد مکی حجازی حفظہ اللہ کی ہمشیرہ کی وفات پر جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان، حافظ اسعد عبید، مولانا اجود عبید، مولانا حافظ زبیر حسن، حافظ خالد حسن، مولانا فہیم الحسن تھانوی، مولانا مجیب الرحمن انقلابی، انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی امیر فضیلۃ الشیخ مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ حفظہ اللہ، مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج، مولانا عبدالرؤف مکی، مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے، مولانا زاہد محمود قاسمی، مولانا شبیر احمد عثمانی، مولانا قاری محمد رفیق وجھوی اور عالمی اتحاد اہل سنت کے مرکزی سربراہ مولانا محمد الیاس گھمن نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ انتہائی متقی، پرہیزگار اور نیک سیرت خاتون تھیں اللہ ان کی مغفرت فرمائے۔

انہوں نے کہا کہ وہ فضیلۃ الشیخ حضرت مولانا محمد مکی حجازی حفظہ اللہ اور ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، انہوں نے مرحومہ کیلئے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4