دنیا عمران خان کے ''اَمن بیانیہ ''کیساتھ کھڑی ہورہی ہے، گورنر پنجاب

دنیا عمران خان کے ''اَمن بیانیہ ''کیساتھ کھڑی ہورہی ہے، گورنر پنجاب

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے دنیا وزیر اعظم عمران خان کے ''اَمن بیانیہ ''کیساتھ کھڑی ہو رہی ہے۔ و ز یر اعظم عمران خان کو ملنے والی عالمی پذیرائی بتاتی ہے دنیا میں پاکستان کی اہمیت بڑھ رہی ہے۔معاشی اصلاحات سمیت دیگر اقدامات کی وجہ سے پاکستان دنیا میں تیزی سے ترقی کرتا ہوا ملک بن کر ابھر رہا ہے۔ وہ جمعرات کے روز گور نر ہاؤس لاہور میں مصنف عارف انیس کی کتاب ''گوروں کے دیس سے ''کی تقر یب رونمائی سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انکامزید کہنا تھا پاکستان سفارتی محاذ پر کا میابی سے آگے بڑ ھ رہا ہے اور وزیر اعظم نے اپنے دورہ ڈیووس میں حقیقی معنوں میں پاکستان اور کشمیر یوں کا بھر پور مقدمہ لڑ ا اور َامن دشمن بھارت کے ایجنڈے کو بھی بے نقاب کر دیا ہے۔ حکومت کی کامیابی سفارتی پالیسیوں کی وجہ سے ہی دنیا دہشتگردی کیخلاف اور امن کے قیام کیلئے پاکستانی اقدامات کی نہ صرف تعریف کر رہی ہے بلکہ دنیا امن کے قیام کیلئے پاکستانی موقف کیساتھ بھی کھڑ ی ہو رہی ہے۔ بھارت کے بدتر ین جنگی جنون اور کشمیر یوں پر مظالم کے باوجود پاکستان امن کی بات کر رہا ہے کیونکہ جب تک امن قائم نہیں ہوگا تر قی وخوشحالی بھی نہیں آسکتی۔عمران خان نے بین الاقوامی اقتصادی فورم پر پاکستان کی بہتر ہوتی معیشت اور انوسٹمنٹ کیلئے ساز گار ماحول کو بھی موثر انداز میں پیش کیا،عمران خان نے یو این میں کامیاب تقریر کے بعد ڈیووس میں بھی پاکستان کا بھرپور کیس پیش کر کے سنہرا باب رقم کیا ہے،وزیر اعظم عمران خان نے عالمی سطح پر واضح کیا پاکستان خطے میں ہونیوالی کسی بھی جنگ میں حصے دار نہیں بنے گاکسی اور ملک مفاد کیلئے اپنے مفادا ت کو قربان نہیں کرے گا۔ عوامی امنگوں کے مطابق عمران خان عوامی خواہشات کی تعبیربن رہے ہیں دنیا بھرمیں سبز پاسپورٹ کی عزت بڑھانے کاوعدہ کرنیوالے عمران خان کو ملنے والی عالمی پذیرائی بتاتی ہے دنیا میں پاکستان کی اہمیت بڑھ رہی ہے اَمن کے قیام کیلئے پا کستا ن کے بیانیہ کی دنیا بھی تعریف کر رہی ہے کیونکہ امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہوسکتی۔ گور نر پنجاب کامزید کہنا تھاکتاب آج بھی بہترین تحفہ ہے،کتاب ”گوروں کے دیس میں“ اوورسیز پاکستانیوں کے دکھ اور مصائب ایک پیرا گراف میں بند کر دیئے گئے ہیں اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اوورسیز پاکستانی حقیقی معنو ں میں دنیا میں پاکستان کے سفیرہیں۔ تحر یک انصاف کی حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے جو وعدے کیے ان کو پورا کرنے کیلئے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

گورنر پنجاب

مزید : صفحہ اول