پی ٹی وی سے آن ایئر ڈرامہ سیریل ”ابا“ کی ریکارڈنگ جاری

  پی ٹی وی سے آن ایئر ڈرامہ سیریل ”ابا“ کی ریکارڈنگ جاری
   پی ٹی وی سے آن ایئر ڈرامہ سیریل ”ابا“ کی ریکارڈنگ جاری

  



لاہور(فلم رپورٹر)پی ٹی وی سے آن ایئر ڈرامہ سیریل ”ابا“ کی ریکارڈنگ گزشتہ روز بیدیاں روڈ پر واقع ایک فارم ہاؤس پر ہوئی جس میں اداکارہ سنگیتا،کامران مجاہد،صندل نواز،سوزین فاطمہ اور عثمان پیرزادہ نے حصہ لیا۔اس ڈرامہ سیریل میں اندرون شہر لاہور کے روایتی کلچر کی عکاسی کی گئی ہے جس میں عثمان پیرازدہ ٹائٹل رول کررہے ہیں جن کا کردار پہلوان کا ہے جو دودھ دہی کی دوکان کرتا ہے۔وہ ماضی کی روایات اور اپنی فیملی کو ایک ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کرتے ہیں اور اس دوران انہیں طرح طرح کی صورت حال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ان کے علاوہ اس میں سنگیتا بھی اہم کردار کررہی ہیں۔ دیگر کاسٹ میں اربازخان، سوزین فاطمہ، کامران مجاہد،صندل نواز، ذوالقرنین حیدر، میرا، صوفیہ احمد، عمران پیرزادہ، عینی طاہرہ،صدف بھٹی، شیراز سکندر، زنیرا ماہم اور سامعہ بٹ شامل ہیں۔کامران مجاہد نے بتایا کہ وہ ڈرامہ کی کامیابی انجوائے کررہے ہیں جس میں انہیں بہترین اور من پسند کردار کرنے کا موقع ملا ہے۔صندل نواز اور سوزین فاطمہ نے بتایا کہ سینئر فنکاروں کے ساتھ کام کرکے انہیں بہت سکھنے کا موقع ملا ہے۔ایک سوال کے جواب میں فنکاروں کا کہنا تھا کہ ڈرامے کی پوری ٹیم نے بہت محنت کی ہے۔

اور اسی وجہ سے اس کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

اس ڈرامے کے پروڈیوسر رانا نور حسن کا کہنا تھا کہ وہ اپنی پہلی پروڈکشن کی کامیابی کا کریڈٹ پوری ٹیم کو دیتے ہیں جس کے تعاون اور محنت سے یہ سب ممکن ہوا۔ڈرامہ سیریل کے رائٹر محمد مقصود،ڈی او پی آفتاب احمد اور ڈائریکٹر علی حارث،سنگیتا ہیں۔

مزید : کلچر