ناکام لوگ ہی دوسروں پر تنقید کرتے ہیں، سونو بٹ
لاہور(فلم رپورٹر) معروف اداکارہ و پرفارمر سونو بٹ نے کہا ہے کہ ناکام لوگ ہی دوسروں پر تنقید کرتے ہیں 'میرا انڈسٹری میں کسی سیکوئی مقابلہ نہیں ہے۔سونو بٹ نے کہا کہ میں ہمیشہ اپنے کام ہی توجہ دیتی ہوں۔دوسروں کے کردار پر انگلی اٹھانا مجھے بالکل پسند نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں تو کچھ لوگوں کا یہ وطیرہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا شوبز سرگرمیوں کو کچھ عرصے تک محدودکردیا تھا اب اپنے مداحوں کو جلد ایک نئے پراجیکٹ میں نظر آؤ گی او ر اس میں بھی شائقین کو میرا کردار بہت پسندآئے گا سونو بٹ نے مزید کہا کہ میں نے ہمیشہ معیاری کام کو ترجیح دی ہے اور مستقبل میں بھی محنت سے کامیابیاں حاصل کرتی رہونگی۔