ثقافتی سرگرمیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں، ریشم
لاہور (فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل ریشم نے کہاکہ لاہور میں ایک بار پھر تسلسل سے ثقافتی سرگرمیاں جاری ہیں لاہور میں نئی شروع ہونے والی پنجابی فلمیں انڈسٹری کی بحالی میں نمایاں کردار ادا کریں گی۔ مجھے شعر و شاعری سے بڑا لگاؤ ہے اور میں ملک کے نامور شعرا کے کلام کو پڑھا بھی ہے۔میری لائبریری میں فیض احمد فیض سے لیکر احمد فراز جیسے شعرا ء کی کتابیں موجود ہیں۔مجھے ناصرکاظمی، احمد فراز اور محسن نقوی نے بڑا متاثر کیا۔ انہوں نے کہاکہ علامہ اقبال کی شاعری میں فلسفہ ہے اس کو سمجھنے کیلئے انسان کو بڑی گہرائی میں جانا پڑاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خود بھی شاعری کرتی ہوں اور اپنے شعر میں لکھ بھی لیتی ہوں اور میرا ابھی تک کوئی ایسا ارادہ نہیں کہ میں اپنی کتاب کو مارکیٹ میں لانچ کروں۔
لبتہ اگر فرصت کے مواقعے ملے تو مکمل توجہ شاعری پر دوں گی اورپھر ہوسکتا ہے ریشم نے کہا کہ میں اپنی شاعری کی کوئی کتاب بھی مارکیٹ میں لے آؤں۔انہوں نے کہا ہے کہ شاعری دلوں کی ترجمانی کرتی ہے اوریہ ضروری نہیں کہ شاعر صرف اپنے دل کی ترجمانی کرتا ہے بلکہ کئی بار وہ کسی اور کے دل کی ترجمانی بھی کرتا ہے،بنیادی طور پر شاعری انسان کے اپنے جذبات کی عکاسی ہوتی ہے جس کو وہ اپنے لفظوں میں لوگوں کے سامنے لاتا ہے۔