بھارتی فلموں سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، مسکان جے

  بھارتی فلموں سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، مسکان جے
   بھارتی فلموں سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، مسکان جے

  



لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و گلوکارہ مسکان جے نے کہا کہ بھارتی فلموں کی نمائش سے خوفزدہ ہونے کی بجائے ان کامقابلہ کر نا ہوگا اگر پاکستان میں بھی میعارکو تر جیح دی جائے تو ہم بھی اپنی انڈسڑی کو مضبوط بنا سکتے ہیں نئے ٹیلنٹ کو پرموٹ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اب ہماری فلمیں اچھی بن رہی ہیں اور اگر ہم اسی طر ح میعار کے مطابق کام کرتے رہیں تو اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ہم فلم انڈسڑی میں بھارت کا نہ صرف مقابلہ کر سکتے ہیں بلکہ ان سے مقابلے میں بہت زیادہ بہتر بھی ہوسکتے ہیں بس ہمیں اپنے کام پر بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

مزید : کلچر