شادی سے قبل لڑکی سے محبت ہوئی تھی، ہمایوں سعید
لاہور(فلم رپورٹر)ہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ انہیں اہلیہ ثمینہ سے شادی سے قبل بھی ایک لڑکی سے محبت ہوئی تھی لیکن اس لڑکی نے انہیں دھوکا دے دیا تھا۔حال ہی میں ہمایوں سعید نے انکشاف کیا کہ ثمینہ سے شادی سے قبل انہیں ایک لڑکی سے محبت تھی۔ہمایوں سعید نے بتایا کہ اس لڑکی نے میرے ساتھ اچھا نہیں کیا تھا دھوکا دیا تھا اور دل ٹوٹنے پر میں بہت رویا تھا۔ ہمایوں سعید نے اس لڑکی کا نام تو نہیں بتایا لیکن یہ بتایا کہ وہ بہت پیاری اور زندگی سے بھرپور لڑکی تھی۔ ہم اکثر ساحل سمندر پر گھومنے جاتے تھے۔
پہلے میں بہت شرمیلا تھااور وہ لڑکی مجھے میرے خول سے باہر نکالتی تھی اور اسی لئے مجھے وہ بہت پسند تھی۔ہمایوں نے کہا کہ میں اپنوں کو کھونے سے بہت ڈرتا ہوں۔
اور مجھے انگریز لڑکیاں جنہیں عموماً گوریاں بھی کہا جاتا ہے بالکل نہیں پسند، مجھے پاکستانی لڑکیاں پسند ہیں۔ میری کامیابی کے پیچھے کسی ایک عورت کا نہیں بلکہ بہت ساری خواتین کا ہاتھ ہے۔ کیریئر کی ابتدا میں نادیہ جمیل اور ثانیہ سعید وغیرہ کے ساتھ کام کیا اور میری اداکاری میں جتنی بہتری ہے ان اداکاراؤں اور ڈائریکٹرز کی وجہ سے ہے۔