استاد راحت فتح علی خاں 28 برس بعد سٹیج ڈرامہ دیکھنے پہنچ گئے

استاد راحت فتح علی خاں 28 برس بعد سٹیج ڈرامہ دیکھنے پہنچ گئے
 استاد راحت فتح علی خاں 28 برس بعد سٹیج ڈرامہ دیکھنے پہنچ گئے

  



لاہور(فلم رپورٹر)معروف گلوکار استاد راحت فتح علی خاں 28 برس بعد سٹیج ڈرامہ دیکھنے پہنچ گئے، معروف فنکاروں، فلم میکرز اور شائقین کی بڑی تعداد نے بھرپور انداز میں اپنے پسندیدہ گائیک کا استقبال کیالاہور کے تماثیل تھیٹر میں جاری سٹیج ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ کے رائٹر و ڈائریکٹر نسیم وکی کی دعوت پر استاد راحت فتح علی خاں پہنچے تو ان کے استقبال کیلئے فلمساز چوہدری اعجاز کامران، فیصل بخاری، کامیڈین آغا ماجد، ناصر چنیوٹی، سلیم البیلا، کوریوگرافر پپوسمراٹ اور ساؤنڈ ریکارڈسٹ فاروق راؤ اور دیگر موجود تھے، جونہی راحت فتح علی خاں ہال میں داخل ہوئے تو ان کا استقبال پھولوں کی پتیوں سے کیا گیا جبکہ شائقین نے تالیاں بجاتے ہوئے انہیں ویلکم کیا۔

، معروف گلوکار کا کہنا تھا کہ انہوں نے 28 برس پہلے فیصل آباد میں نسیم وکی کا ڈرامہ دیکھا تھا اور اب اتنے برس بعد ان کا ہی ڈرامہ دیکھنے آیا ہوں، اس موقع پر راحت فتح علی خاں نے اپنا مقبول گیت بھی سنایا۔

مزید : کلچر