ہمارے پاس8لاکھ ٹن گندم کا ذخیرہ موجود تھا،وزیرخوراک سندھ

ہمارے پاس8لاکھ ٹن گندم کا ذخیرہ موجود تھا،وزیرخوراک سندھ

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر خوراک ہری رام کشوری لال نے کہا ہے ہمارے پاس8لاکھ ٹن گندم کا ذخیرہ موجود تھا مزید 4 لاکھ کی پیوروکیورمنٹ کرائی گئی ہے جس کی لاجسٹک این ایل سی کے ذریعے کرائی گئی ہے انہوں نے یہ بات جمعرات کو سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی بلال غفار کے ایک توجہ دلا نوٹس کا جواب دیتے ہوئے بتائی جو سندھ میں آٹے کی مصنوعی قلت اور ذخیرہ اندوزی سے متعلق تھا۔بلال غفار اپنا توجہ دلا نوٹس پیش کرتے ہوئے سندھ حکومت پر کرپشن کے الزامات بھی لگائے تو ایوان میں خاصا شور شرابہ بھی ہوا۔ جی ڈی اے رکن نصرت سحر عباسی نے اپنے ایک توجہ دلا نوٹس میں کہا کہ تمام انجنیئرز کیلئے بنیادی تنخواہوں پر ڈیڑھ فیصد ٹیکنیکل الائنس منظور کیوں نہیں کیا گیا۔وزیر خزانہ وزیر اعلی مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل کے عہدہ دار ملے ہیں میں خود انجنیئر ہوں اس بات کو سمجھتا ہوں حکومت اس معاملے پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔محکمہ خزانہ اسے تخمینہ لگارہا ہے یہ پیسے بجٹ میں نہیں آٹ آف بجٹ دینے پڑیں گے جو ہم دیں گے۔

مزید : صفحہ اول