وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے دورہ ڈیرہ غازیخان کی جھلکیاں (شاہد محمود شیخ سے)
٭ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار بغیر شیڈول کے اچانک ڈیرہ غازی خان پہنچے ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی دورہ سے لاعلم رہے ٭وزیر اعلیٰ پنجاب تقریباً ساڑھے بارہ بجے دن خصوصی طیارے سے ڈیرہ ائیر پورٹ پہنچے اور بغیر پروٹوکول گاڑی خود چلاکر شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا ٭وزیر اعلیٰ پنجاب نے بی ایم پی اور بلوچ لیوی کا معائنہ کیا اور ضلع کچہری سے ہوتے ہو ئے تقریباً ڈیڑھ بجے اپنے آبائی گھر واقع بلاک 17پہنچے جہاں علاقہ کے عمائدین،عزیز و اقارب سے دو گھنٹے سے زائد ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا۔٭٭وزیر اعلیٰ پنجاب کے اچانک دورہ پر شہر کی کسی سڑک کو بند نہیں کیا گیا اور سیکیورٹی کے بھی کوئی انتظامات نہیں کئے گئے تمام ٹریفک وغیرہ معمول کے مطابق جاری رہے ٭٭وزیر اعلیٰ پنجاب کا دورہ اتنا ہنگامی تھا کہ ضلعی انتظامیہ کے افسران اور مقامی اراکین اسمبلی سے بھی نہ مل سکے اور ایئر پورٹ پر واپسی کے وقت ملاقات کی ٭٭انہوں نے اپنی رہائش گا ہ پر صرف قبائلی عمائدین اور حلقہ کے لوگوں سے ملاقات کی اور میڈیا کے نمائندوں سے بھی موجودہ حالات پر گفتگو کی ٭
٭وزیر اعلیٰ پنجاب اپنی رہائش گاہ پر آئے ہو ئے لوگوں سے انتہائی خوشگوار موڈ میں گھل مل گئے اور وہاں پر موجود خواتین کے پا س خود چل کر گئے ٭وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنی رہائش گاہ پر ملنے والے افراد سے نہ صرف فرداً فرداً مصافحہ کیا بلکہ ان کی زبانی و تحریری درخواستوں پر موقع پر احکاما ت جاری کر تے رہے اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے نیلی جیکٹ اور گر ے شلوار قمیض زیب تن کر رکھی تھی ٭٭وزیر اعلیٰ کے بھائی سردار جعفر خان بزدار کو بھی سائلین اپنے مسائل اور درخواستیں دیتے رہے انہوں نے انہیں حل کروانے کی یقین دہانی کرائی٭٭وزیر اعلیٰ پنجاب کے اچانک بغیر پروٹوکول کے دورہ پر شہریوں نے مسرت کا اظہار کر تے ہو ئے اس توقع کا اظہار کیا کہ اس طرح کے دوروں سے عوام کے بنیادی مسائل بہتر طریقے سے حل ہوں گے ٭وزیر اعلیٰ پنجاب تقریباً پانچ بجے شام بغیر سیکیورٹی و پروٹو کول خود گاڑی ڈرائیو کر کے ائیر پورٹ سے لاہور روانہ ہو گئے۔
جھلکیاں