وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی بہاولپور آمد پر جیالوں کا احتجاج‘ حکومت مخالف نعرے بازی

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی بہاولپور آمد پر جیالوں کا احتجاج‘ حکومت مخالف ...

  



بہاول پور(بیورورپورٹ)وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی بہاول پورآمد پر پی پی پی کااحتجاج‘ پی پی پی نظریاتی کارکنان نے بینرزاورپلے کارڈزاٹھارکھے تھے جن پر حکومت مخالف نعرے درج تھے تفصیل کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کی فوارہ چوک بہاولپور آٹے کے سٹال پر آمد اور فوارہ چوک پر پاکستان پیپلز پارٹی کے نظریاتی کارکنان کا احتجاج‘ احتجاج میں پاکستان پیپلز پارٹی کے نظریاتی کارکنان وکلا تاجر ونگ سول سوسائٹی اور خواتین کی بڑی تعداد نے فوارہ چوک پر شرکت کی جسکی سربراہی تابندہ جبیں چوھان ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ شاکر مرزا سابق ضلعی صدر و ٹکٹ ھولڈر 246جاوید رضا ریمنڈ ایڈووکیٹ ضلعی صدر اقلیتی ونگ محمد صدیق چوھان سینئر نائب صدر ھائی کورٹ بار اور سینئر کارکنوں حاجی ملک محمد ریاض محمد اشرف چیمہ فاروق علی مغل ضلعی نائب صدر پی پی پی عبدالحنان اختر ملک مدثرامجد بابر جاوید رحیم بخش ملک سلطان سید وقاص سراج شاہ حفیظ الرحمن بشیر جوئیہ امیر بی بی یاسمین سلطانہ سلیمان سبحانی سید علی ملک ولید ظفر دانش جاوید شیرون کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی احتجاجی مظاہرہ کے شرکا نے پلے کارڈز بینرز اور پارٹی کے جھنڈے اٹھاے ہوئے تھے اس موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے شاکرمرزانے کہا کہ موجودہ حکومت کی پیدا کردہ مہنگائی جس سے اس ملک کی غریب عوام پس چکی ھے اور جینا دو بھر ھو گیا ہے اورموجودہ حکومت نے غریب سے ایک وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے

نعرے بازی

مزید : صفحہ اول