چند مقامات پر بارش کا امکان

چند مقامات پر بارش کا امکان
چند مقامات پر بارش کا امکان

  



اسلام آباد(ویب ڈیسک) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں خشک جبکہ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔شمال مغر بی بلوچستان، بالائی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں چند مقامات پر شام اور رات میں بارش اور پہاڑوں پر بر فباری کا امکان ہے ۔گذشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔

آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: سکردو منفی 18، کا لا م منفی 14، بگروٹ منفی 13، استور ، پارا چنار ، گو پس منفی 11، ہنزہ منفی 09، مالم جبہ منفی 06، راولا کوٹ ، مری ، دیر ، کوئٹہ منفی 04 اور دروش میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید : ماحولیات