حوا کی ایک اور کمسن بیٹی زیادتی کا نشانہ بن گئی

حوا کی ایک اور کمسن بیٹی زیادتی کا نشانہ بن گئی
حوا کی ایک اور کمسن بیٹی زیادتی کا نشانہ بن گئی

  



فیصل آباد(ویب ڈیسک) حوا کی ایک اور معصوم و کمسن بیٹی کو فیصل آباد میں رکشہ ڈرائیور نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ہم نیوز  کے مطابق  فیصل آباد کے علاقے گوکھووال میں رکشہ ڈرائیور راشد نے آٹھ سالہ کمسن بچی کو اس وقت زیادتی کا نشانہ بنایا جب وہ ٹیوشن پڑھ کر اپنے گھر واپس آرہی تھی۔پولیس کے مطابق ملزم بچی کو راستے سے گھسیٹ کر زبردستی اپنے گھر لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد چھت پھلانگ کر اپنے بھائی کے گھرمیں چھپ گیا تھا۔

متاثرہ بچی کے ماموں کی مدعیت میں تھانہ ملت ٹاؤن نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو بھائی کے گھر سے گرفتار کیا اور بچی کو میڈیکو لیگل کے لیے الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا ہے۔پولیس کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس میڈیکل رپورٹ کا انتظار کررہی ہے لیکن اس کے ساتھ ہی گرفتار ملزم سے تفتیش و تحقیق کا بھی آغاز کردیا ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں تسلسل کے ساتھ معصوم و کمسن بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات تسلسل کے ساتھ رونما ہورہے ہیں جس پر عوام الناس میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔قومی اسمبلی نے اسی ضمن میں گزشتہ دنوں ایک زینب الرٹ بل بھی منظور کیا ہے لیکن اس کا اطلاق صرف اسلام آباد کی حدود میں ہو گا۔

مزید : جرم و انصاف /علاقائی /پنجاب /فیصل آباد