12 سال قبل بنگلہ دیشی ٹیم کیلئے دورہ پاکستان کیسا رہا تھا اور میچز کے کیا نتائج تھے ؟ وہ بات جو آپ کو ضرور معلوم ہونی چاہیے

12 سال قبل بنگلہ دیشی ٹیم کیلئے دورہ پاکستان کیسا رہا تھا اور میچز کے کیا ...
12 سال قبل بنگلہ دیشی ٹیم کیلئے دورہ پاکستان کیسا رہا تھا اور میچز کے کیا نتائج تھے ؟ وہ بات جو آپ کو ضرور معلوم ہونی چاہیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) 12سال قبل بنگلادیشی ٹیم کے لیے دورئہ پاکستان بھیانک خواب ثابت ہوا تھاتاہم آج 12 سال کے بعد قومی ٹیم قذافی سٹیڈیم میں بنگلہ دیش کے خلاف پہلا ٹی ٹوینٹی میچ کھیلے گی جس کی تیاریا ں بھی مکمل کر لی گئی ہیں ۔
نجی ٹی وی وایکسپریس نیوز کے مطابق اپریل 2008 میں آسٹریلیا کے انکار پر بی سی بی نے اپنی ٹیم بھجوانے کا فیصلہ کیا۔ مہمان سائیڈ کی بیٹنگ مکمل طور پر فلاپ رہی اور 5ون ڈے میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کی خفت اٹھانا پڑی۔واحد ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست ہوئی، مہمان بیٹسمینوں میں شکیب الحسن 192رنز کے ساتھ نمایاں رہے لیکن ان کا ٹوٹل پاکستانی ٹاپ اسکورر سلمان بٹ سے259رنز کم تھا، بولرز میں شاہد آفریدی 12وکٹوں کے ساتھ سرفہرست تھے، بنگلادیشی پیسر مشرفی بن مرتضیٰ8شکار کرکے دوسرے نمبر پر رہے تھے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹی ٹوینٹی میچ آج دوپہر دو بجے شروع ہو گا جس حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں تاہم اس موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں ۔بنگلہ دیش کے خلاف پہلے میچ میں ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ نے پاکستانی کھلاڑیوں کو جارحانہ انداز اپنانے کی ہدایت کی ہے جبکہ پلئینگ الیون میں کپتان با براعظم ، شعیب ملک ، محمد حفیظ، افتخار احمد ، محمد رضوان ، شاداب خان ، عماد وسیم ، شاہین شاہ آفریدی ، محمد حسین شامل ہیں ۔ ان کے علاوہ آج کے میچ میں احسان علی اور حارث روف ڈیبیو بھی کرنے جارہے ہیں ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ حارث روف نے بی بیش لیگ میں اپنی صلاحیتوں سے اپنا لوہا منوایا اور بیرون ملک پاکستان کا نام روشن کیا ، انہوں نے ٹی ٹوینٹی لیگ میں ہیٹر ک بھی کی اور بلے بازوں کے پرخچے اڑا کر رکھ دیئے ۔

مزید :

کھیل -