پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید کی جدہ میں وزارت محنت و سماجی ترقی کے ڈائریکٹر عبداللہ بن احمد الطاوی سے ملاقات

پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید کی جدہ میں وزارت محنت و سماجی ترقی کے ...
پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید کی جدہ میں وزارت محنت و سماجی ترقی کے ڈائریکٹر عبداللہ بن احمد الطاوی سے ملاقات

  



جدہ (محمد اکرم اسد) پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید نے جدہ میں وزارت محنت و سماجی ترقی (مکہ مکرمہ ریجن) کے ڈائریکٹر جنرل عبد اللہ بن احمد الطاوی سے ملاقات کی۔ قونصل جنرل نے سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کے مفادات کی نگہداشت کے لئے وزارت محنت کی کوششوں پرخراج تحسین پیش کیا۔

عبد اللہ بن احمد نے جدہ میں بطور  قونصل جنرل تقرری پر خالد مجید کا خیرمقدم کیا۔ ڈی جی محنت و سماجی ترقی نے سعودی عرب کی ترقی میں پاکستانی برادری کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے قونصل جنرل کو اپنی وزارت سے متعلق کسی بھی معاملے کے حل کے لئے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ملاقات میں  پاکستانی کارکنوں سے متعلق مختلف امور اور ان کی جلد حل کے طریقوں پر تبادلہ خیال ہوا۔

دونوں ممالک کے مابین انتہائی خوشگوار تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے ، دونوں نے مستقل ادارہ جاتی میکانزم کے ذریعے اسی جوش و جذبے کے ساتھ کام جاری رکھنے کا عزم کیا۔

مزید : عرب دنیا /تارکین پاکستان