عمران خان کا دورہ ڈیووس مکمل، وطن واپس پہنچ گئے

عمران خان کا دورہ ڈیووس مکمل، وطن واپس پہنچ گئے
عمران خان کا دورہ ڈیووس مکمل، وطن واپس پہنچ گئے

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان ڈیووس کا دورہ مکمل کرکے جمعہ کو وطن واپس پہنچ گئے۔ وہ عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کیلیے ڈیووس گئے تھے جہاں انہوں نے فورم میں شرکت کے علاوہ کئی عالمی رہنماو¿ں سے ملاقاتیں کیں، جن میں اہم بین الاقوامی اور علاقائی معاملات، مسئلہ کشمیر اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ ڈیووس میں منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان عالمی رہنماو¿ں کی خصوصی توجہ کے مرکز بنے رہے، ان کے ساتھ کئی ممالک کے رہنماو¿ں، کاروباری افراد اور کمپنیوں کے سربراہان نے ملاقاتیں کیں۔

اپنے دورے کے دوران انہوں نے ڈیووس فورم میں عالمی رہنماوں سے خطاب کیا جبکہ اجلاس کی سائیڈ لائنز پر کئی اہم ملاقاتیں بھی کیں۔

عمران خان نے اجلاس کی سائیڈ لائنزپر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ، جرمن چانسلر اینگلا مرکل اور کئی بین الاقوامی کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں۔

مزید : قومی