رکشہ ڈرائیور نے 8 سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

رکشہ ڈرائیور نے 8 سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
رکشہ ڈرائیور نے 8 سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

  



فیصل آباد(ویب ڈیسک) گوکھووال میں رکشا ڈرائیور نے 8 سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، بچی ٹیوشن سے واپس گھر جارہی تھی کہ اسے گھسیٹ کر اپنے گھر لے گیا۔ایکسپریس کے مطابق فیصل آباد میں 8 سالہ بچی ٹیوشن سینٹر جارہی تھی کہ درندہ صفت رکشا ڈرائیور راشد نے بچی کو پکڑ لیا اور گھسیٹ کر اپنے گھر لے گیا۔تھانہ ملت ٹاو¿ن پولیس نے 25 سالہ ملزم راشد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم راشد نے بچی کے ساتھ درندگی کی اس کے بعد چھت پھلانگ کر اپنے بھائی کے گھر چھپ گیا جب کہ بچی کو میڈیکولیگل کے لیے الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /فیصل آباد