پیرا گون ہاﺅسنگ کیس ، عدالت نے خواجہ سعد رفیق کو اجازت دیدی

پیرا گون ہاﺅسنگ کیس ، عدالت نے خواجہ سعد رفیق کو اجازت دیدی
پیرا گون ہاﺅسنگ کیس ، عدالت نے خواجہ سعد رفیق کو اجازت دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )احتساب عدالت نے خواجہ برادارن کے جوڈیشل ریمانڈ میں 29 جنوری تک توسیع کر دی ہے جبکہ خواجہ سعد رفیق کو اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی اجازت دیدی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پیراگون ہاﺅسنگ کیس کی سماعت ہوئی جس دوران ملزم قیصر امین بٹ کی بیماری کی تحریری رپورٹس عدالت میں جمع کروا دی گئی ہیں ۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ قیصر امین بٹ بیمار ہیں اس لیے پیش نہیں ہوسکتے ۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ رپورٹس کو نہیں مانتے قیصر امین کو سٹریچر پر لائیں ۔
عدالت نے کہا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ عدالت چھوڑ کر قیصر امین کا بیان کروانے آتے ہیں ، عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ باقی گواہ کدھر ہیں ؟ ، نیب پراسیکیورٹر نے جواب دیا کہ ایک گواہ موجود ہے جبکہ باقی آ رہے ہیں ۔ عدالت نے کہاکہ اب تو حکومت بھی آپ کی ہے پھر بھی گواہ پیش نہیں کرتے ؟ جوا گواہ موجود ہیں ان کا بیان قلمبند کرایا جائے ۔عدالت نے خواجہ برادران کو اسمبلی اجلاس میں شرکت کی اجازت دیدی ہے ۔

مزید :

قومی -