کھانے کی میز کے ذریعے منشیات کو برطانیہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام

کھانے کی میز کے ذریعے منشیات کو برطانیہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام
کھانے کی میز کے ذریعے منشیات کو برطانیہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اینٹی نارکوٹکس فورس نے گوجرخان میں 15کلومنشیات بیرون ملک بھجوانےکی کوشش ناکام بنادی۔منشیات کو برطانیہ کیلئے بھجوائے گئے ایک میز کے ذریعے بھیجا جارہا تھا۔
نجی ٹی وی ہم نیوزکے مطابق گوجرخان سے ایک کھانے کی میز کو برطانیہ کے شہر برمنگھم کیلئے بک کروایا گیا جس میں پندرہ کلو منشیات چھپائی گئی تھی۔اے این ایف حکام کے مطابق شک پڑنے پر میز کو چیک کیاگیاتو بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوگئی جس کے بعد منشیات اور کارگو کیاگیا تمام سامان اے این ایف نے اپنے قبضے میں لے لیا۔
حکام کے مطابق گوجرخان سے پرویزبٹ نامی شخص نے ڈائننگ ٹیبل برمنگھم کےلئے بک کروایا جسے پکڑنے کیلئے کارروائی کا آغاز کردیا گیاہے،حکام کے مطابق واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی جبکہ ملزموں کو کیفرر کردار تک پہنچایاجائے گا۔