پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیم سٹیڈیم پہنچ گئی، مصباح الحق نے گراونڈ میں داخل ہوتے ہی سب سے پہلے کیا کام کیا ؟ جانئے

پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیم سٹیڈیم پہنچ گئی، مصباح الحق نے گراونڈ میں داخل ...
پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیم سٹیڈیم پہنچ گئی، مصباح الحق نے گراونڈ میں داخل ہوتے ہی سب سے پہلے کیا کام کیا ؟ جانئے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں اپنے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ کیلئے قذافی سٹیڈیم پہنچ گئی ہیں تاہم میچ دوپہر دو بجے شروع ہو گا ۔

تفصیلات کے مطابق سٹیڈیم میں پہنچنے کے بعد سب سے پہلے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے وکٹ کا جائزہ لیا جو کہ ٹاس میں کامیابی کی صورت میں فیصلہ کرنے میں کپتان کیلئے کارآمد ثابت ہو گا۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹی ٹوینٹی میچ آج دوپہر دو بجے شروع ہو گا جس حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں تاہم اس موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں ۔بنگلہ دیش کے خلاف پہلے میچ میں ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ نے پاکستانی کھلاڑیوں کو جارحانہ انداز اپنانے کی ہدایت کی ہے جبکہ پلئینگ الیون میں کپتان با براعظم ، شعیب ملک ، محمد حفیظ، افتخار احمد ، محمد رضوان ، شاداب خان ، عماد وسیم ، شاہین شاہ آفریدی ، محمد حسین شامل ہیں ۔ ان کے علاوہ آج کے میچ میں احسان علی اور حارث روف ڈیبیو بھی کرنے جارہے ہیں ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ حارث روف نے بی بیش لیگ میں اپنی صلاحیتوں سے اپنا لوہا منوایا اور بیرون ملک پاکستان کا نام روشن کیا ، انہوں نے ٹی ٹوینٹی لیگ میں ہیٹر ک بھی کی اور بلے بازوں کے پرخچے اڑا کر رکھ دیئے ۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 میچ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی کھلاڑیوں کومحنت اورجذبے سے کھیل کر جیت اپنے نام کرنا ہوگی ، کھلاڑیوں کو بیٹنگ، باو¿لنگ اور فیلڈنگ کے شعبوں میں اپنی صلاحیتیں دکھانا ہوں گی، ہماری دعائیں قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ شائقین کرکٹ کیلئے شاندار انتظامات کئے گئے ہیں، زندہ دلان لاہور آج پر امن اور بہترین ماحول میں کرکٹ سے محظوظ ہوں گے ،امید ہے آج پاکستانی کرکٹ ٹیم عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

مزید : کھیل