پہلا ٹی ٹوینٹی ، بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بڑا فیصلہ کر لیا

پہلا ٹی ٹوینٹی ، بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بڑا فیصلہ کر لیا
پہلا ٹی ٹوینٹی ، بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بڑا فیصلہ کر لیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اس موقع پر بابراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم ٹاس جیت جاتے تو بیٹنگ کا ہی فیصلہ کر تے جبکہ بنگلہ دیشی کپتان محمود اللہ کا کہناتھا کہ وکٹ اچھی ہے اور ہم بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے ۔

الیون میں کپتان با براعظم ، شعیب ملک ، محمد حفیظ، افتخار احمد ، محمد رضوان ، شاداب خان ، عماد وسیم ، شاہین شاہ آفریدی ، محمد حسین شامل ہیں ۔ ان کے علاوہ آج کے میچ میں احسان علی اور حارث روف ڈیبیو بھی کرنے جارہے ہیں ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ حارث روف نے بی بیش لیگ میں اپنی صلاحیتوں سے اپنا لوہا منوایا اور بیرون ملک پاکستان کا نام روشن کیا ، انہوں نے ٹی ٹوینٹی لیگ میں ہیٹر ک بھی کی اور بلے بازوں کے پرخچے اڑا کر رکھ دیئے ۔

مزید :

کھیل -