بابر اعظم نے میچ سے قبل کمنٹریٹر سے کیا گفتگو کی؟

بابر اعظم نے میچ سے قبل کمنٹریٹر سے کیا گفتگو کی؟
بابر اعظم نے میچ سے قبل کمنٹریٹر سے کیا گفتگو کی؟

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی 20میچز کی سیریز کا بھرپور آغاز ہوچکا، بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیاہے۔

ٹاس کے بعدکمنٹیٹرسے مختصرگفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ اگر ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ کرتے تاہم اب کوشش کریں گے کہ جلد از جلد بنگلا دیش کے کھلاڑیوں کو آوٹ کریں اور انہیں کم سے کم سکورز پر محدود کریں۔ بابر اعظم نے کہا کہ جو بھی ہدف ملااسے عبورکرنے کیلئے بھرپور کوشش کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ آج حارث روف اور احسان علی ڈیبیو کریں گے۔حارث روف نے بگ بیش میں شاندار کامیابی دکھائی۔

دوسری جانب بنگلہ دیشی کپتان نے کہا کہ ان کی ٹیم بی پی ایل کی وجہ سے پراعتماد ہے اور وہ کوشش کریں گے کہ گرین شرٹس کے خلاف بڑاسکور بورڈ کریں۔

واضح رہے کہ گیارہ سال بعد بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم پاکستان میں کرکٹ میچ کھیلنے کیلئے آئی ہے،پہلے مرحلے میں دونوں ٹیمیں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں گی۔پہلا میچ آج دوسرا کل اور تیسرا پیر کو کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل