چیف الیکشن کمیشن کے تقررکامرحلہ مکمل،صدر پاکستان سے تعیناتی کی منظوری مل گئی

چیف الیکشن کمیشن کے تقررکامرحلہ مکمل،صدر پاکستان سے تعیناتی کی منظوری مل گئی
چیف الیکشن کمیشن کے تقررکامرحلہ مکمل،صدر پاکستان سے تعیناتی کی منظوری مل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف الیکشن کمشنر اوردو ارکان کے تقرر کا مرحلہ مکمل ہوگیا۔صدر مملکت نے چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تعیناتی کی منظوری دےدی۔
تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان عارف علوی نے چیف الیکشن کمیشن اوردو ارکان کے تقرر اور تعیناتیوں کی منظور ی دے دی ہے جس کے بعد سکندر سلطان راجہ 5سال کیلئے چیف الیکشن کمشنر مقررکردیئے گئے ہیں۔وزارت پارلیمانی امور نے چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق سکندر سلطان راجہ 5سال کیلئے چیف الیکشن کمشنرہوں گے جبکہ نثار درانی سندھ اور شاہ محمود جتوئی بلوچستان کے رکن ہوں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن جلد چیف الیکشن کمشنر کے حلف کےلیے سپریم کورٹ سے رابطہ کرے گا جبکہ چیف جسٹس گلزاراحمد نئے چیف الیکشن کمشنر سے حلف لیں گے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -