پاکستان پیپلز پارٹی گلف ، مڈل ایسٹ خواتین ونگ کی نو منتخب عھدیداران کی پہلی میٹنگ‎

پاکستان پیپلز پارٹی گلف ، مڈل ایسٹ خواتین ونگ کی نو منتخب عھدیداران کی پہلی ...
پاکستان پیپلز پارٹی گلف ، مڈل ایسٹ خواتین ونگ کی نو منتخب عھدیداران کی پہلی میٹنگ‎

  



دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان پیپلز پارٹی گلف / مڈل ایسٹ خواتین ونگ کی نو منتخب عہدیداران کی پہلی میٹنگ گلف/مڈل ایسٹ کے صدر  میاں منیر ہانس کی صدارت میں  پیپلز پارٹی خواتین ونگ گلف /مڈل ایسٹ کی صدر  مہوش شیخ ایڈووکیٹ  کی رہائشگاہ پر منعقدہ تقریب میں کی گئی۔تقریب کی ابتداء تلاوت کلام پاک سے ہوئی۔

اس تقریب میں  پیپلز پارٹی خواتین ونگ  گلف / مڈل ایسٹ کی تمام خواتین عہدے داران نے شرکت کی ۔جس میں پی پی پی خواتین ونگ گلف/ مڈل ایسٹ کی صدر  مہوش شیخ ایڈوکیٹ،پی پی پی خواتین ونگ گلف /مڈل ایسٹ سینئر نائب صدر عائشہ منیر ہانس،پی پی پی خواتین ونگ گلف/مڈل ایسٹ  نائب صدر انعم خان درانی،پی پی پی خواتین ونگ گلف/مڈل ایسٹ  ڈپٹی جنرل سیکریٹری نجمہ شہزاد شاہ،پی پی پی خواتین ونگ گلف/مڈل ایسٹ سیکریٹری اطلاعات نجمہ جیلانی،پی پی پی خواتین ونگ گلف/مڈل ایسٹ ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات سمیعہ ناز ملک اور پی پی پی خواتین ونگ گلف/مڈل ایسٹ ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات مدیحہ شیخ  نے  شرکت کی۔

گلف /مڈل ایسٹ کے صدر میاں منیر  ہانس نےخواتین ونگ کی نو منتخب عہدیدران کا آپس میں تعارف کرایا۔اس دوران گلف/مڈل ایسٹ خواتین ونگ کی جنرل سیکریٹری فرح احسان عباسی نے سعودی عرب سے اور پی پی پی خواتین ونگ گلف/مڈل ایسٹ کی نائب صدر نایاب امجدنے کویت سے  ٹیلفون پہ خطاب کیا اور پارٹی کے مختلف امور پہ اپنی تجاویز پیش کیں۔

اس موقع پہ پاکستان پیپلزپارٹی کے متعلق مختلف امور اور موجودہ حالات پہ تبادلہ خیال کیا گیا۔اور پاکستان پیپلز پارٹی کو گلف اور مڈل ایسٹ میں مضبوط اور فعال بنانے پر غور و فکر کیا گیا۔اور گلف و مڈل ایسٹ کے تمام ممالک میں خواتین ونگ بنانے کے لئے مشاورت کی گئی۔تقریب میں چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے شانہ بشانہ چلنے کا عھد کیا گیا ۔اور مستقبل میں چئیرمین بلاول بھٹو زرداری  کی کامیابی کی دعائیں کی گئیں اور سابقہ صدر  آصف علی ذرداری صاحب کی مکمل صحت یابی کے لیئے دعائیں کی گئیں۔تقریب کا اختتام پر تکلف عشائیےکے ساتھ ھوا۔اور سب نے پارٹی کو مزید مظبوط بنانے کا عہد کیا۔

مزید : عرب دنیا /تارکین پاکستان