کرنل(ر) انعام الرحیم طبی معائنہ کے بعد گھر پہنچ گئے
راولپنڈی (ویب ڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے بعد کرنل (ر) انعام الرحیم کو جمعرات کی شام اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم کو 16 دسمبر کو راولپنڈی میں واقع ان کی رہائشگاہ سے اٹھایاگیا تھا۔ایک ماہ آٹھ دن کے بعد کرنل انعام الرحیم کی گھر واپسی ہوئی ہے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق گھر والوں کے حوالے کرنے سے قبل ان کا طبی معائنہ کرایا گیا تھا۔ اخباری ذرائع کے مطابق انعام رحیم کی صحت ٹھیک ہے بلڈ پریشر وغیرہ کے مسائل ہیں،ہسپتال کے ذرائع نے رپورٹ کے بارے میں کچھ بتانے سےگریز کیا۔