آسٹریلیا میں آتشزدگی کے بعد امدادی کاموں میں مصروف طیارہ تباہ ، ہلاکتیں

آسٹریلیا میں آتشزدگی کے بعد امدادی کاموں میں مصروف طیارہ تباہ ، ہلاکتیں

  



کینبرا (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے جنگلات میں آگ بجھانے والا فائر فائٹنگ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔حکام کے مطابق ہرکیولس سی 130 طیارہ ایک پہاڑی علاقے کے قریب گر کر تباہ ہوا۔طیارہ گرنے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکیں تاہم نیو ساﺅتھ ویلز رورل فائر سروس کے کمشنر شین فٹزسمنس کا کہنا ہے کہ تیز ہواﺅں نے پانی کے ٹینکروں کو لے جانے والے طیاروں کا اڑنا بہت مشکل بنادیا ہے۔

فائٹزمسن نے کہا کہ ہمارے پاس متعدد فائر فائٹرز اور عملہ موجود ہے جو اس علاقے میں موجود ہے اور آگ پر قابو پانے کے لیے کام کررہا ہے۔واضح رہے کہ ستمبر میں آسٹریلیا میں آگ لگنے کے آغاز کے بعد سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 32 تک جاپہنچی ہے۔

مزید : بین الاقوامی