وہ رکن اسمبلی جس نے رات ہی ایوان کی سیڑھیوں پر گزار دی

وہ رکن اسمبلی جس نے رات ہی ایوان کی سیڑھیوں پر گزار دی
وہ رکن اسمبلی جس نے رات ہی ایوان کی سیڑھیوں پر گزار دی

  



لاہور (ویب ڈیسک) لاہور میں پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ مہنگائی کے خلاف بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں، انہوں نے رات پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر گزاری۔پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر مہنگائی کے خلاف بھوک ہڑتال کرنے والے حسن مرتضی ٰ کا کہنا ہے کہ نااہل اور نالائق حکمرانوں کی وجہ سے عوام ایک وقت کی روٹی کو ترس گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو نہ آٹا مل رہا ہے اور نہ کوئی ریلیف ، حکمرانوں کا ضمیر جگانے کے لئے بھوک ہڑتال کر رکھی ہے۔واضح رہے کہ پی پی رہنما حسن مرتضی نے مہنگائی کے خلاف ہڑتال رات کو شروع کی تھی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور